سعودی عرب:وزارتِ دفاع میں دونوں صنفوں کی فوجی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے مردوں اورخواتین دونوں کے لیے مختلف فوجی ملازمتوں میں بھرتی کا اعلان کیاہے۔

دونوں صنفوں کے لیے مطلوبہ قابلیت میں ہائی اسکول ڈپلوما،بیچلرکی ڈگری اورڈپلوما شامل ہیں۔البتہ مردوں کے لیے ایک اور الگ مخصوص قابلیت صنعتی تعلیم میں ثانوی اسکول ڈپلوماہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدواروزارتِ دفاع کے تحت جوائنٹ ملٹری ریکروٹمنٹ کمانڈکی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے سماجی اورمعاشی اصلاحات کے ایک وسیع پروگرام کے حصے کے طورپر2019 میں خواتین کومسلح افواج میں شامل ہونے کی اجازت دی تھی۔

خواتین کو سعودی عرب کی فوج،شاہی سعودی ایئر ڈیفنس،شاہی سعودی بحریہ،شاہی سعودی تزویراتی میزائل فورس اورآرمڈ فورسزمیڈیکل سروسز میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

وزارت کے مطابق انھیں عام فوجی، لانس کارپورل، کارپورل، سارجنٹ اوراسٹاف سارجنٹ کے طور پر بھرتی کیاجاسکتا ہے۔

یہ اقدام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت کیاگیا ہے۔اس کے تحت سعودی عرب کی خواتین کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانےکے لیے اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں