ماہ رمضان میں 8 لاکھ سے زائد مسافروں نے حرمین ٹرین میں سفر کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی ریلوے کمپنی 'سعودی عرب ریلویز' نے ماہ رمضان کے آپریشن کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقدس مہینے کے دوران 8 لاکھ افراد نے حرمین ٹرین کی سروس کو استعمال کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق ماہ رمضان کے دوران آٹھ لاکھ 18 ہزار افراد نے حرمین ٹرین پر سفر کیا جو کہ گزشتہ سال کے رمضان المبارک کے مقابلے میں 265 فی صد زیادہ ہے۔

سعودی ریلویز نے تفصیلات بتائیں کہ حرمین ٹرین نے ماہ مقدس کے دوران 2540 سفر مکمل کئے۔ روزانہ کے ٹرین اسفار کی تعداد 115 سے زائد رہی جبکہ 97 فی صد سے زائد ٹرینیں اپنے عین شیڈول پر چلتی رہیں۔

رمضان میں مسافروں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر حرمین ٹرین کے پانچ اسٹیشنوں پر تقریبا دس لاکھ افراد کے بیٹھنے کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ لوگ آمد و روانگی کے شیڈول کے لئے سہولت سے انتخاب کر سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں