ترک صدر نے بیماری کے باعث انتخابی مہم کی سرگرمیاں منسوخ کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکیہ کی حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب سربراہ ایرکان کندمیر نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ صدر رجب طیب ایردوآن نے جمعرات کو جنوبی شہر مرسین میں ہونے والی انتخابی ریلی میں شرکت کو منسوخ کر دیا ہے، تاہم ، وہ ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے ترکی کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
ترک حکام نے انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کی کہ ایردوآن شدید بیمار ہیں اور انہیں اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔

ترک ایوان صدر کے میڈیا اہلکار فخر الدین التون نے ٹویٹر پر لکھا، "ہم صدر کی صحت کے حوالے سے ایسے بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔"

جبکہ حکمراں جماعت کے ایک اور اہم رکن عمر جیلک نے لکھا ’’ہمارے صدر اب بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مختصر آرام کے بعد وہ اپنا پروگرام جاری رکھیں گے۔

منگل کی شام ایردوآن مقامی ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ براہ راست انٹرویو دے رہے تھے جب اچانک ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انٹرویو روک دیا گیا۔

براہ راست نشریات میں طویل وقفے کے بعد ایردوآن واپس آن ائیر آئے اور کہا کہ "آج مہم میں بہت کام تھا، اس لیے مجھے گیسٹرائٹس ہو گیا، میں نے پروگرام منسوخ کرنے کا بھی سوچا۔ لیکن ہم واپس آ گئے ہیں۔ میں آپ سے اور اپنے ناظرین سے معذرت خواہ ہوں۔"

تاہم، اس طویل وقفے نے ناظرین کو تشویش اور تذبذب میں مبتلا کر دیا، بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے درمیان لوگ حیران تھے اور جاننا چاہتے تھے کہ ترک صدر کے ساتھ کیا ہوا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں