سوڈان سے 2544 افراد کا انخلاء مکمل کرلیا گیا ہے۔:سعودی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی جہازوں پر سوار سوڈان سے انخلاء کرنے والے افراد کی کل تعداد تقریباً 2,544 ہوگئی ہے۔ ان میں 119 سعودی شہری اور 74 دوسرے ممالک کے 2,425 افراد شامل ہیں۔

وزارت خارجہ نے آج جمعرات کو اپنے بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ برادر اور دوست ممالک کے 187 شہری جمعرات کو جدہ پہنچے، جن میں ہالینڈ، روس، لبنان، ناروے، ریاستہائے متحدہ امریکا، ترکیہ، سربیا، پولینڈ، جرمنی۔ بھارت، جارجیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، سویڈن، ازبکستان، برطانیہ، آئرلینڈ، کینیا، فلپائن، ایتھوپیا، آرمینیا، نائیجیریا، قازقستان، پیراگوئے اور پاکستان کے شہری شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل کو لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو کی قیادت میں سریع الحرکت فورسز کے درمیان ہونے والی لڑائیوں نے دنیا کے ممالک کو اپنے شہریوں کو نکالنے پر مجبور کیا ہے۔ سوڈان میں فوج کےدو گروپوں کے درمیان جاری خانہ جنگی سے بچنے کے لیے اب تک دسیوں ہزار افراد کاانخلا مکمل کیا جا چکا ہے۔

بدھ کو سوڈان میں امریکی سرپرستی میں جنگ بندی دوسرے دن میں داخل ہوئی، لیکن مزید عینی شاہدین کا کہنا کہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں