فرانسیسی فریگیٹ ’لورین‘ کی سوڈان سے 400 افراد کو لے کر جدہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فرانسیسی بحری جہاز ’لورین‘ جنگ زدہ سوڈان سے چار سو افراد کو لے کر سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ فرانسیسی فریگیٹ پر آنے والوں میں سوڈان میں اقوام متحدہ کے عملے کا ایک مشن بھی شامل ہے۔

اس تناظر میں سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ سوڈان میں تشدد سے فرار ہونے والے 50 سے زائد ممالک کے 1,687 شہریوں کو لے کر ایک بحری جہاز بدھ کے روز سعودی عرب پہنچا ہے، یہ اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن ہے۔ .

ایک بیان میں وزارت خارجہ نے مملکت کی سوڈان میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کے انخلاءٓ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو موثر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو کہا تھا کہ سعودی عرب سوڈانی بھائیوں کے ساتھ انخلاء کے لیے محفوظ راستے فراہم کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

خرطوم میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے آغاز کے بعد حالات قدرے پرسکون ہیں جب کہ عرب اور بیرونی ممالک کے شہریوں کا انخلا جاری ہ۔

سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرھان کی زیرکمان فورسز اور جنرل محمد حمدان دقلو ’حمیدتی‘ کی سریع الحرکت فورسزکے درمیان جھڑپوں کے باوجود غیرملکی شہریوں کا انخلا جاری ہے۔

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ مصر میں متعدد سفیر انخلاء کے عمل کی نگرانی کے لیے سوڈانی سرحد پر موجود ہیں۔

گذشتہ روز سعودی عرب کی کوششوں سے سوڈان سے انخلا کرنے والے سیکڑوں افراد پر مشتمل سب سے بڑا قافلہ شاہ فیصل نیول بیس پر پہنچا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں