ماں نے 3سالہ بچی منشیات کے لیےاپنے بوائے فرینڈکوبیج دی جس نے ریپ کے بعد اسےقتل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پیراگوئے میں ایک کم سن بچی کو ماں کی طرف سے منشیات کے لیے فروخت کرنے اور خریدار کی طرف سے اس کے ریپ اور قتل کی لرزہ خیز داستان نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

پیراگوئے میں کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج میں ایک بچی کو دکھایا گیا ہے جسے اس کی ماں نے منشیات خریدنے کے لیے ایک سفاک شخص کے ہاتھ بیچ دیا تھا۔ کیمرے میں اس شخص کو بچی کو لےجاتے دیکھا جا سکتا ہے جسے بعد ازاں زیادتی کرنے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔

یہ لرزہ خیز واقعہ اس وقت سامنے آیا جب 42 سالہ ماں اوریلیا سیلیناس نے اپنی تین سالہ بیٹی لوز میڈا کو اپنے منشیات فروش بوائے فرینڈ کو دس آسٹریلوی پاؤنڈز مالیت کی کوکین کے عوض فروخت کر دیا تھا۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سیلیناس کا بوائے فرینڈ چھوٹی بچی کو صبح سویرے اپنی بانہوں میں لے کر جا رہا تھا۔

ویڈیو میں بچی کے آخری لمحات کی تصویر کشی کی گئی تھی۔اس کے بعد درندہ صفت شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بچی ڈزنی فروزن کے کرداروں کے ساتھ پرنٹ شدہ نیلے رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھی۔

ننھی منھی جان کی فرار کی کوشش

اس ہولناک منظرمیں معصوم بچی کو اپنی ماں کے بوائے فرینڈ سے دور ہونے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا مگر وہ بچی کو لے کر بھاگ گیا۔

جب وہ شخص بچی کو اپنے کندھے پر لٹکائے ہوئے راستے پر چل رہا تو اسے رونے سے روکنے کے لیے اپنے ہاتھ سے تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہولناک جرم کے ارتکاب کے 24 گھنٹے کے بعد خوفزدہ پڑوسیوں کو ایک ویران گھر میں ننھی بچی کی لاش ملی۔

ظالم ماں
ظالم ماں

اس کی لاش ٹی شرٹ سے ڈھکی ہوئی اور اسے عصمت دری اور قتل کرنے کے بعد بستر پرپھینک دیا گیا تھا۔

گلا دبا کر قتل کیا گیا

منشیات فروش، ماں کا دوست
منشیات فروش، ماں کا دوست

مقدمے کی ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تین سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

دریں اثناء مشتعل مقامی لوگوں نے ملزم کی گرفتاری کے دوران سیلیناس کو مارنے کی کوشش کی جب اس نے پولیس کے سامنے اپنی بیٹی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے بچی کی ماں اور اس کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کرلیا ہے اوران سے تفتیش جاری ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ بعد میں اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں