ایران میں پولیس کمانڈر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

گذشتہ ہفتے ایران کی ماہرین اسمبلی کے ایک رکن کو ملک کے شمال میں قتل کر دیا گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ داخلی سکیورٹی فورسز کا کمانڈر جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر سراوان میں فائرنگ کے واقعہ میں مارا گیا ہے۔

ایجنسی نے سراوان کے گورنر سعید تاجلی کے حوالے سے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے آج صبح سراوان میں داخلی سکیورٹی فورسز کے کمانڈر علی رضا شاہرکی کو گولی مار کر ہلاک اور ان کی اہلیہ کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے حملے کے مرتکب افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایرانی میڈیا نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا کہ ایرانی لیڈر شپ کونسل کے ایک رکن کو ملک کے شمال میں بابولسر شہر میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں قتل کر دیا گیا۔ حملہ آور نے بینک گارڈ سے آتشیں اسلحہ چھین لیا اور آیت اللہ سلیمانی کو گولی مار دی تھی۔ حملہ آور کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں