بھارتی شہر لدھیانہ میں گیس لیکج سے 9 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت میں خبر رساں ایجنسی ’’اے این آئی‘‘ نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ شمالی ہندوستانی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں گیس کے اخراج سے 9 افراد ہلاک اور 11 بے ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

اے این آئی کی شیئر کردہ ویڈیو کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ایک ٹیم اس مقام پر پہنچ گئی اور لوگوں کو نکالنے کا کام کر رہی ہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو ماسک پہنے گشت کرتے دکھایا گیا۔ مقامی لوگوں کو گھیرے میں لیے گئے علاقے سے دور رہنے کے لیے بھی کہا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں