سوڈانی ریاست اوراس کے اداروں کےاستحکام اوران میں ہم آہنگی کےخواہش مند ہیں: جی سی سی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سوڈانی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری اور ہمسایہ ممالک اور افریقی یونین کے لیے سوڈان میں عبوری خودمختاری کونسل کے صدر کے خصوصی ایلچی دفع اللہ الحاج علی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اتوار کو ریاض میں جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر میں ہوئی۔

اس موقعے پرالبدیوی نے سوڈان میں قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے پرامن رہنے اور ہر قسم کی فوجی کشیدگی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سوڈان کی سلامتی، حفاظت اور استحکام، ریاست اور اس کے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور برادر عوام کی امنگوں کے مطابق تمام چیلنجوں سے بات چیت کے ذریعے نمٹنے پر زور دیا۔

انہوں نے سوڈان کے موجودہ بحران میں سعودی عرب اور جی سی سی کی تمام ریاستوں کی طرف سے ادا کیے گئے انسانی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے عرب لیگ، کوارٹیٹ اور تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کی بھی تعریف کی جن کا مقصد سوڈان کی سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا اور بحران کے خاتمےکی راہ ہموار کرنا ہے۔

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سفیر دفع اللہ الحاج علی سے ملاقات کی۔

استقبالیہ کے دوران انہوں نے سوڈان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جہاں وزیر خارجہ نے مملکت کی جانب سے سوڈان میں قیام امن کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں