مصر میں ماہرین فلکیات نے حج اور عید الاضحی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

فلکیاتی حساب کے مطابق 1444 ہجری کے لیے حج 27 جون 2023ء بروز منگل اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023ء بروز بدھ کو ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسلامی دنیا میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے پہلے روز سے ہی حج اور عید الاضحی کا انتظار شروع ہوجاتا ہے۔

عیدالاضحی اور عید الفطر کے درمیان دو مہینے سے کچھ زیادہ دن کا فرق ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بہت سے سرچ انجنوں پر "عید الاضحی کی تاریخ 2023" کی تلاش کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

عید اور ایام حج کی طویل تعطیلات کی وجہ سے بھی لوگ عید کی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں، مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے تیار کردہ فلکیاتی کیلینڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023ء کو کنجکشن کے فورا بعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔

نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔

جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔
اس حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19، 2023 عیسوی کو ہوگا۔

جبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023ء بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023ء بروز بدھ کو ہو گی۔

ہجری، قمری، یا اسلامی کیلنڈر میں مہینے کے تعین کے لیے چاند کے زمین کے گرد گردش پر انحصار کیا جاتا ہے۔

بعض عرب ممالک، جیسے سعودی عرب میں اسے سرکاری کیلنڈر کے طور پر اپنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں