پیرس کی بین الاقوامی نمائش میں سعودی عرب کے کلچر اور ثقافتی ورثے کی دھوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری بین الاقوامی ثقافتی نمائش میں سعودی عرب کے ثقافتی ورثے اور مملکت کے کلچر کی نمائش کو حاضرین کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کی تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی اور ہیریٹیج اتھارٹی کے بینڈ اس سال پیرس بین الاقوامی نمائش میں سعودی پویلین میں روزانہ پیش ہو کر مملکت کے کلچر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ گروپ پرفارمنس کے سات رنگوں کی نمائندگی کرتے ہیں جو مملکت کے مختلف ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان میں الخبیتی، العرضہ ، الدوسریہ، دورۃ العرس، السامری اور دیگر تھیٹر آرٹ پیش کرتے ہیں۔

سعودی ثقافتی ورثہ کی تالوں پر ہیریٹیج اور پرفارمنس بینڈ کے اراکین نے خوبصورت پر فارمنس پیش کی۔ پیرس نمائش میں آنے والوں نے ان رقصوں کی پرفارمنس میں حصہ لیا۔ بین الاقوامی نمائش کے حاضرین کی زبردست حوصلہ افزائی کے درمیان آرکسٹرا کے اراکین کے ساتھ یہ تقریبات آٹھ مئی تک جاری رہیں گی۔

سعودی پرفارمنس بینڈ نے پیرس بین الاقوامی نمائش کے زائرین کو حیران کر دیا جو روزانہ پیرس کے مرکزی نمائش گاہ ہال میں اور سعودی ورثے کی تال پر جمع ہوتے ہیں۔

روایتی اور پرفارمنس بینڈ کے اراکین نے خوبصورت پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔ پیرس نمائش میں آنے والوں نے بین الاقوامی نمائش کے سامعین کی بھرپور حوصلہ افزائی کے درمیان آرکسٹرا کے اراکین کے ساتھ رقص میں شرکت کی۔ یہ سرگرمیاں آٹھ مئی تک جاری رہیں گی۔

رقصات تراثية في الجناح السعودي

سعودی پویلین میں ثقافتی رقص کی محفل
سعودی پویلین میں ثقافتی رقص کی محفل

دست کاریاں اور ثقافتی ورثے کی مصنوعات سعودی کلچرل اتھارٹی نے پیرس کی ثقافتی نمائش میں سعودی دست کاریوں اور ثقافتی ورثے کی مصنوعات کی بھی نمائش کی گئی۔ یہ مصنوعات نمائش میں آنے والوں کو سعودی کاریگروں کی دستکاری کی مصنوعات کے بارے میں آگاہ کرنے اور سعودی دستکاری کو فروغ دینے اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کی ٹیم نے سعودی پویلین کے شریک ڈائریکٹر مفرح زریقان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہیریٹیج اتھارٹی اس عالمی فورم میں اپنی پیشکشیں اور مصنوعات پیش کرتی ہے۔ مملکت میں روایتی دستکاری کی اہمیت کو متعارف کراتی ہے، ان پر روشنی ڈالتی ہے اور سعودی کاریگروں کو پیرس بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے مملکت کے ورثے کی ثقافتی نمائش کرتی ہے۔

یہ شرکت ثقافتی نظام کی طرف سے بین الاقوامی فورمز میں مملکت کی ثقافت اور ورثے کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں