امریکی جزیرے ہوائی کے اوپر نامعلوم غبارے کا سراغ لگایا جارہا: امریکی حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

این بی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نامعلوم جانب سے چھوڑے گئے اور نامعلوم منزل کی جانب گامزن ایک غبارے کا سراغ لگا رہی ہے جو ہوائی جزائر کے اوپر سے اڑتا دکھائی دیا ہے۔

ٹی وی چینل کے مطابق غبارہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے جزیرے کے اوپر سے گزر رہا تھا تاہم غبارہ خفیہ مقامات سے دور ایک علاقے میں رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فوج گزشتہ ہفتے کے آخر سے اس غبارے کا سراغ لگا رہی ہے اور اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس سے کسی طیارے یا قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ نہ ہی یہ غبارہ کوئی سگنل بھیجتا ہے۔ اب یہ غبارہ آہستہ آہستہ بحرالکاہل کے اوپر سے میکسیکو کی طرف پرواز کر رہا ہے۔

گزشتہ فروری میں امریکی فوج نے بحر اوقیانوس کے اوپر ایک غبارہ مار گرایا جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس غبارے کو چینی حکام انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

این بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکام کو یقین نہیں ہے کہ غبارہ چینیوں کا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اس کے مالک کی شناخت نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں