ایک ارب برس قدیم نادر نیلا ہیرا 25 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

نیویارک میں دنیا کے قدیم اور نادر ہیرے لگونا بلیو کی فروخت کا اعلان کیا گیا ہے۔

1970 میں اس کی دریافت کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب غیر معمولی قیمتی پتھر فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

جواہرات کی نیلامی کرنے والی کمپنی سوتھبی نے اس کے بارے میں بتایا کہ فطرت کے آغاز کے ساتھ ایک ارب سال پہلے یہ ہیرا اپنی خام شکل میں پیدا ہوا تھا جو وقت گزرنے کے ساتھ نیلے رنگ میں روشن ہو گیا۔

یہ شاندار قیمتی ہیرا یکم مئی 2023 کو میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر پیش کیا گیا۔
اسے 12 سے 16 مئی 2023 تک جنیوا میں سوتھبی کے لگژری ویک میں نمائش اور فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نیلامی کے منتظمین پر امید ہیں کہ ہیرا 25 ملین ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوگا حالانکہ اس کا وزن صرف 2 گرام 11.16 قیراط ہے۔

منفرد نیلا ہیرا اسی یورپی مجموعہ میں 50 سال سے زیادہ عرصے سے موجود ہے اور اسے جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکا کی جانب سے نیلے ہیرے کے لیے اعلیٰ ترین درجہ دیا گیا ہے۔

غیر ترمیم شدہ، ناشپاتی کی شکل کے نیلے ہیرے کا غیر معمولی رنگ اور چمک دمک اسے تین گنا زیادہ نایاب بنا دیتا ہے۔

نیلا ہیرا ، ہیروں کی نایاب اور بہترین قسم مانا جاتا ہے۔ زمین لاکھوں سال تک اپنی گود میں اس کی پرورش کرتی ہے ، اس دوران بورون کیمیائی جزو اور کرسٹل کا ملاپ ہوتا ہے اور انتہائی گہرائی میں اعلی دباؤ کے ساتھ مخصوص ارضیاتی حالات کے درمیان اس ہیرے کا جنم ہوتا ہے۔

عام ہیرے کی نسبت اس میں بورون کی کثافت زیادہ ہوتی ہے، اسی طرح یہ عام ہیرے سے چار گنا زیادہ گہرائی میں پیدا ہوتا ہے۔

برطانوی اخبار ''ٹائمز"' کے مطابق سوتھبائی میں زیورات کے شعبے کےماہر اولیور ویگنر ، نے اسے "فطرت کے حقیقی عجائبات " کے طور پر بیان کیا۔

نیلے ہیرے، کسی بھی قسم کے اور کسی بھی سائز کے ہوں نایاب شمار ہوتے ہیں، ان میں سے بھی 5 قیراط سے زیادہ کے نیلے ہیرے نادر اور 10 قیراط سے زیادہ کے ہیرے نایاب ترین ہیں۔

پچھلی چند دہائیوں میں، دنیا میں 10 قیراط سے زیادہ کے بہت کم ہیرے نیلامی کے لیے آئے ہیں ، جن میں ایک بیئر بلیو 15.1 قیراط وزنی ہیرے کو اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جو دبئی میں پیش کیا گیا تھا۔

امریکی جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ میں جواہرات کے ماہر ڈاکٹر ایون اسمتھ جنہوں نے 2019 میں ماہرین ارضیات کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر دنیا کے نادر 46 نیلے ہیروں کا مطالعہ کیا تھا وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ لگونا بلو ایک ارب سال سے زیادہ پرانا ہے، بشرطیکہ اس کا ماخذ جنوبی افریقہ میں کولینن نامی ایک مشہور کان ہو، جو نیلے ہیروں کے لیے امیر ترین مانی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں