تونس اور الجزائر کے میچ کے دوران پرستار نے برقی آری سے دہشت پھیلا دی

واقعہ نے عرب دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، ایسپرنس کے شائقین کے ہنگاموں کے باعث میچ کے دوسرے ہاف میں تاخیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

تونس میں الجزائر کے کلب جے ایس کابیلی کے خلاف تونس کے ایسپرنس کلب کے میچ کے دوران سٹینڈ میں ایک نوجوان نے برقی آرا اٹھا دہشت پھیلا دی۔ شائقین میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ واقعہ عرب دنیا کے تمام میڈیا آؤٹ لیٹس کی خبروں میں سرفہرست آگیا۔ ہنگامی اس قدر بڑھے کے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

اس عجیب و غریب واقعہ کے نتیجے میں شمالی تیونس میں بین عروس کی ابتدائی عدالت کے ترجمان عمر حنین نے کہا کہ تونس کے ایسپرن کلب اور جے ایس کابیلی کے میچ میں پیش آنے والے ہنگاموں کے سلسلہ میں 66 ملزموں سے متعلق سماعت میں آخری توسیع کردی ہے۔

برقی آری سے شروع ہونے والی افراتفری نے افریقی چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں منعقد میچ کے دوسرے ہاف کے کھیل کو بھی کئی منٹ تک موخر کردیا۔

دونوں ہاف کے وقفے کے دوران ایسپرنس کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ شائقین نے میدان کی طرف آتش بازی کی جس کے باعث ریفری نے کھلاڑیوں کی جان بچانے کے لیے دوسرے ہاف کے آغاز میں تاخیر کی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی تھی جس میں ایک تونسی پرستار نے فسادات کے دوران الیکٹرک آرا اٹھا رکھا تھا۔

عمر حنین نے پیر کے روز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گورجانی میں فوجداری مقدمات کے ذیلی محکمے کو ریڈیس سٹیڈیم میں ہونے والے ہنگاموں اور تشدد کے حالات کی تحقیق کا کام سونپا گیا ہے۔ ملزمان پر جائیدادوں کو نقصان پہنچانے اور لوگوں پر حملہ کرنے اور آگ لگانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے بغیر لائسنس ہتھیار لے جانے، جعلی انٹری کارڈ بنانے اور منشیات رکھنے کے مقدمات بھی قائم کیے گئے ہیں۔

بین آروس میں ابتدائی عدالت کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حمادی العقربی سٹیڈیم میں نیشنل سپورٹس ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے گودام سے الیکٹرک آرا لے جانے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں