رونالڈو سعودی النصرمیں شمولیت کےبعد دنیا کےسب سےزیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں سعودی عرب کی ٹیم النصر میں جانے کے بعد انہوں اپنی سالانہ کھیل کی تنخواہ تقریباً دوگنی کردی ہے۔ اس بات کا انکشاف بین الاقوامی جریدے فوربز نے زیادہ آمدنی والے کھلاڑیوں کی ایک فہرست میں کیا ہے۔

رونالڈو نے گذشتہ سال مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد 2025 تک کے معاہدے کے تحت سعودی فٹ بال کلب میں شمولیت اختیار کی۔
فوربز کے مطابق انہوں نے گذشتہ 12 ماہ کے دوران 136 ملین ڈالر کمائے۔

فوربز کے مطابق، ان کی سالانہ کھیلنے کی آمدنی اندازاً 75 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

میڈیا کے مطابق سعودی کلب کے ساتھ رونالڈو کے معاہدے کی مالیت 200 ملین یورو (219.98 ملین ڈالر) سے زیادہ ہے۔

ارجنٹینا کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان لیونل میسی فوربز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 130 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

فوربس کے ٹاپ فائیو میں کائیلان ایمباپے، باسکٹ بال اسٹار لیبرون جیمز اور باکسر کینیلو الواریز بھی شامل ہیں۔

کل آمدنی کے شمار کے حوالے سے فوربز نے کہا کہ ''آن فیلڈ آمدنی'' کے اعداد و شمار میں گزشتہ 12 مہینوں میں حاصل کی گئی تمام انعامی رقم، تنخواہیں اور بونس شامل ہیں جبکہ میدان سے باہر کی آمدنی اسپانسر شپ ڈیلز، ظاہری فیس، لائسنسنگ آمدنی اور نقد رقم کا تخمینہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں