سعودی وزیرخارجہ کی افریقی یونین کے ہائی کمشنرسے سوڈان میں کشیدگی روکنے پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسی فکی سے سوڈان میں فوجی کشیدگی کو روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

منگل کے روز فون کال کے دوران انہوں نے تشدد کے خاتمے اور اس کی سرزمین پر سوڈانی شہریوں اور غیر ملکیوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے پر بھی بات چیت کی، جو کہ سوڈان اور اس کے برادر لوگوں کی سلامتی، استحکام اور بہبود کی ضمانت دیتا ہے۔

دونوں رہ نماؤں نے افریقی براعظم کی تازہ ترین پیشرفت اور موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں