کلب سے اجازت لیے بغیر دورہ سعودی عرب پر میسی کو معطل کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فٹ بال کے میدان کے سپر اسٹار لیونل میسی کو اپنے کلب پیرس سینٹ جرمین سے اجازت لیے بغیر سعودی عرب کا دورہ کرنے پر دو ہفتے کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبروں کے ادارے ای ایس پی این کے مطابق لیونل میسی کو معطلی کے باعث انہیں دو ہفتے تک کلب کی فرسٹ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ یا کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ معطلی کے دوران انہیں معاضہ بھی ادا نہیں کیا جائے گا۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے میسی کو سعودی حکومت نے مملکت کا سیاحتی سفیر مقرر کیا تھا جس سلسلے میں وہ رواں ہفتے سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کلب کے کوچ نے ٹیم کو اتوار کے روز ہونے والے میچ میں فتح حاصل کرنے کی شرط پر پیر اور منگل کی چھٹی دینے کا اعلان کیا تھا مگر کلب کی ٹیم یہ فتح حاصل نہیں کر سکی۔

لیونل میسی کا پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ موجود دو سالہ معاہدہ اس سیزن کے اختتام پر ختم ہوجائے گا۔یورپی کلب بارسلونا اور سعودی کلب الہلال نئے سیزن کے لئے میسی کے ساتھ معاہدہ کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں