مصر میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 25 افراد ہلاک، حکام کا اہم فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصری سکیورٹی اور طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نیو ویلی گورنری میں مسافر بس اور ٹرانسپورٹ ٹرک کے درمیان جمعرات کی صبح تصادم میں 25 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کے بعد مصری حکام نے گورنری میں آج جمعرات شام 8 بجے سے صبح 7 بجے تک اسیوط روڈ پر دوطرفہ بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدورفت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک ٹورسٹ ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس ایک بھاری ٹرک ٹریلر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد ڈیپارٹمنٹ نے زخمیوں کی مدد کی جب کہ بڑی تعداد میں شہری زخمیوں کو خون دینے کے لیے ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

مصر میں ٹریفک حادثہ

جائے حادثہ سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے 17 ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔ گورنر میجر جنرل ڈاکٹر محمد الزملوط نے تمام ضروری مدد اور دیکھ بھال کی فراہمی کی ہدایت کی۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں