ترکیہ نے بے ضابطگیوں پرجے پی مورگن پر17 لاکھ ڈالر جرمانہ عاید کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکیہ کے سکیورٹیزریگولیٹر نے جے پی مورگن سیکیورٹیز پی ایل سی پر اسٹاک مارکیٹ کے لین دین میں مبیّنہ بے ضابطگیوں پرجرمانہ عاید کیا ہے۔

ایس پی کے کے نام سے مشہورریگولیٹر نے کہا ہے کہ اس نے بینک پر تین کروڑ28 کروڑ لاکھ لیرا (17 لاکھ ڈالر) جرمانہ عاید کیا ہے۔اس نے ایکویٹی کی ترسیلاتِ زر کی خلاف ورزی کی تھی۔

جے پی مورگن نے ہفتہ کی صبح تبصرہ کے لیے ای میل کی درخواستوں کاکوئی جواب نہیں دیا۔2019ءمیں جے پی مورگن کو ترک لیرا کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے دوران میں سابقہ تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا۔

بینکنگ ریگولیشن اورنگران ایجنسی (بی ڈی ڈی کے) نے اس وقت کہا تھا کہ جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے ڈالرکے مقابلے میں لیرا فروخت کرنے کی سفارش کی تھی۔اس نے ایک نوٹ جاری کیا تھا جس میں گمراہ کن اور مسخ شدہ مواد تھا جس کے نتیجے میں مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ ہوا اور ترک بینکوں کی ساکھ کو نقصان پہنچا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں