ترکیہ کا خرطوم سے اپناسفارت خانہ پورٹ سوڈان منتقل کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ان کاملک سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپنے سفیرکی گاڑی پرفائرنگ کے بعد اپنا سفارت خانہ پورٹ سوڈان منتقل کردے گا۔

انھوں نے جنوبی شہرانطالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’عبوری حکومت اور سوڈانی فوج کی سفارش پرہم نے سکیورٹی وجوہ کی بنا پراپنا سفارت خانہ عارضی طور پر پورٹ سوڈان منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے‘‘۔

ترکیہ کے ایک سفارتی ذریعے نے ہفتے کے روز بتایا کہ سوڈان میں ترک سفیر کی کارپرنامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی ہے۔تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں