ملکہ الزبتھ کے کتے کو کنگ چارلس کے پسندیدہ کتوں سے بدل دیا گیا

بکنگھم پیلس میں ’’کورگی‘‘ کی جگہ ’’جیک رسل‘‘ نسل کے ’’بلیو بیل‘‘ اور ’’بیتھ‘‘ نے لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ کی پسندیدہ کتا ’’کورگی‘‘ تھیں۔ شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر اب اس کی جگہ شاہ چارلس چارلس اور کمیلا کے پسندیدہ کتے ’’جیک رسل‘‘ نے لے لی ہے۔ شاہی کتوں کی تبدیلی سے برطانیہ میں اب جیک رسل کی نسل کے کتوں کی مقبولیت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اب بکنگھم پیلس میں جیک رسل کی قسم کے کتوں "Bluebell" اور "Beth" رہائش پذیر ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے چارلس اور کیملا ایک تصویر میں نظر آئے جو 2020 میں اپنی شادی کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر لی گئی تھی جس میں دونوں کتوں کو لے جایا گیا تھا۔ یہ دونوں کتے اس نسل سے ہیں جو اپنے چھوٹے بالوں اور زبردست توانائی کے لیے جانی جاتی ہے۔

بکنگھم پیلس میں آنے والے جیک رسل نسل کے بلیو بیل اور بیتھ
بکنگھم پیلس میں آنے والے جیک رسل نسل کے بلیو بیل اور بیتھ

برطانیہ کی سب سے بڑی کینائن ہیلتھ اینڈ ٹریننگ آرگنائزیشن کینیل کلب کے ترجمان بل لیمبرٹ نے بتایا ہے کہ اگر کنگ چارلس اپنے کتوں کے ساتھ بہت زیادہ دکھائی دیتے ہیں تو امکان ہے کہ یہ نسل برطانیہ میں زیادہ مقبول ہو جائے گی۔ لیمبرٹ نے جیک رسل کتے کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ الزبتھ دوم نے اپنے ستر سالہ دور حکومت میں کورگی کتوں کو حاصل کیا تھا۔ اب ان کی مقبولیت میں ایک حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ جیک رسل کی نسل انیسویں صدی میں لومڑی کے شکار کے لیے انگلینڈ میں تیار کی گئی تھی۔ بنیادی طور پر یہ نسل برطانیہ میں مشہور ہے۔

لیمبرٹ نے وضاحت کی کہ یہ کتے ہوشیار اورمضحکہ خیز ہیں اور لوگوں میں گھرے رہنا پسند کرتے ہیں ۔ یہ کتے عیش و آرام میں رہتے ہیں۔ کیملا نے لندن میں "پیٹریشیا ڈاگس اینڈ کیٹس" جانوروں کی پناہ گاہ سے "بیتھ" کو گود لیا تھا۔ جہاں تک "بلیو بیل" کا تعلق ہے وہ بھی اسی پناہ گاہ میں تھا اور "بیتھ" کے بعد شاہی خاندان میں شامل ہوگیا تھا۔

ایجنسی فرانس پریس سے بات کرتے ہوئے پیٹریسیا کتوں اور بلیوں کی پناہ گاہ میں گود لینے کے پروگرام کے ایک اہلکار بیکی لاؤڈر نے بتایا کہ شاہی خاندان میں ان دونوں کتوں کی آمد ہر کسی کو یاد دلائے گی کہ گود لینے کے منتظر جانور موجود ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں