امریکہ: فٹ پاتھ پر بیٹھے تارکین وطن پر کار چڑھا دی گئی، 7 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکی پولیس کے مطابق ایک المناک حادثے میں کم از کم 7 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک کار جنوبی ٹیکساس میں ایک تارکین وطن کے امدادی مرکز کے قریب بس سٹاپ پر فٹ پاتھ پر بیٹھے افراد کے گروپ پر چڑھ دوڑی ۔

ہولناک ویڈیو میں اس سانحے کو فلما لیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار بہت سے پناہ گزینوں کی طرف تیزی سے آرہی ہے جو اس جگہ پر فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ بعد میں اس جگہ پر خون میں لت پت لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔

اے ایف پی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر اسے غیر ارادی طور پر پیش آنے والا حادثہ شمار کیا ہے۔ حالانکہ ایک عینی شاہد نے اطلاع دی ہے ڈرائیور بہت تیزی سے اپنی گاڑی ان کی طرف لے جا رہا تھا۔

مقامی پولیس کے ترجمان مارٹن سینڈوول نے وضاحت کی کہ ایک سرمئی رنگ کی ’’ایس یو وی‘‘ کار نے سرخ بتی چلائی اور بہت سے لوگوں سے ٹکرا گئی۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق براؤنسویل میں صبح 8 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ جی ایم ٹی وقت کے مطابق واقعہ 13 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کم از کم متاثرین میں سے کچھ تارکین وطن تھے۔ حکام سرحدی پولیس کے ساتھ ملکر واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔

ایک گواہ لوئس ہیریرا جو خود بھی زخمی ہوا نے بتایا کہ یہ رن اوور "حیران کن" تھا۔ 36 سالہ ہیریرا نے مزید کہا کہ یہ لمحوں کی بات تھی۔ قاتل اپنی گاڑی میں آیا اور ہمیں اشارہ کیا اور ہماری توہین کی۔ ڈرائیور نے اپنی کار پوری رفتار سے چلائی تھی۔ متاثر ہونے والوں کا تعلق وینزویلا سے تھا۔ حادثہ کے بعد بعض افراد کے اعضا سڑک پر بکھرے نظر آئے۔

یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب امریکی حکام جمعرات کو تارکین وطن سے متعلق وفاقی پالیسی کو ختم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں نافذ کی گئی تھی۔ یہ پالیسی سرحدی محافظوں کو تارکین وطن کو ان کی پناہ کی درخواستیں قبول کیے بغیر ملک بدر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

"آرٹیکل 42" کے نام سے جانے والے اقدام کی میعاد ختم ہونے سے حکام کو امریکہ میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ لوگوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور پولیس نے اس پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں