بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

حادثہ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، پائلٹ بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی پولیس کے مطابق فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ ایک رہائشی علاقے پر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی کی مغربی ریاست راجستھان کے ایک پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ "بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ جہاز کے پائلٹ کو بہ حفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔"

بھارتی فضائیہ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "صورت گڑھ کے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ رہائشی علاقے پر گر گیا۔ حادثے کے دوران پائلٹ طیارے سے ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔"

فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں