سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے نمائندوں کے جدہ میں مذاکرات جاری ہیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے سعودی عرب نے 6 مئی کو جدہ میں سوڈان کی فوج اور نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورس ( آر ایس ایف) کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات سے پہلے کی بات چیت کی سہولت فراہم کی ہے۔

سعودی عرب اور امریکہ نے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ درجہ ذیل مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے سنجیدگی سے بات چیت میں شامل ہوں۔ ان مقاصد میں ایک مؤثر قلیل مدتی جنگ بندی کا حصول، ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی اور ضروری خدمات کی بحالی میں سہولت فراہم کرنا شامل ہو۔ ایک توسیع شدہ مذاکرات کا شیڈول بنانا اور دشمنی کا مکمل خاتمہ بھی مقاصد میں شامل کیا جائے۔

نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ دونوں فریق حفاظتی اقدامات کے تحت ایسے قریبی مدت کے معاہدے تک پہنچنے کے ذمہ دار ہیں جو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی اور ضرورت مندوں کو ضروری خدمات کی بحالی میں سہولت فراہم کرے گا۔

سعودی عرب اور امریکہ نے تعمیری اور باہمی احترام پر مبنی نقطہ نظر کے حوالے سے دونوں فریقوں کے عزم کا خیرمقدم کیا۔ سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈان کے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھیں اور مذاکرات سے قبل مثبت ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے زمین پر اشتعال انگیز کارروائیوں سے گریز کریں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آنے والے دنوں میں بات چیت جاری رہنے کی توقع ہے کیونکہ اس میں شامل تمام فریق انسانی امداد کی سہولت کے لیے ایک مؤثر قلیل مدتی جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سوڈان میں 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں