انڈیا میں بس پل سے نیچے جا گری، 15 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وسطی بھارت میں ایک بس پل سے نیچے جا گری جس سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

حکام نے منگل کو بتایا، حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔

حادثہ وسطی مدھیہ پردیش ریاست کے سب سے بڑے شہر اندور سے تقریباً 120 کلومیٹر (75 میل) جنوب میں پیش آیا۔

ٹائمز آف انڈیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق، بس پل کی ریلنگ کو توڑ کر خشک ندی میں جا گری۔

بھارت میں ایک بس پل سے نیچے جا گری

سب ڈویژنل مجسٹریٹ اومنارائن سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے میں اب تک"پندرہ لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور تقریباً 37 لوگ زخمی ہیں۔"

مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

2021 میں جاری ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق، انڈیا کے پاس دنیا کی گاڑیوں کا صرف ایک فیصد ہونے کے باوجود، یہاں سڑکوں پر ہونے والی اموات کا حصہ 11 فیصد ہے۔

اسی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں سالانہ 150,000 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں۔ یعنی ہر چار منٹ میں ایک شخص ٹریفک حادثے کی نذر ہوجاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں