امریکانےلبنان کی حزب اللہ کے کنٹرول میں 13 ویب گاہوں کے ڈومین ضبط کرلیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی محکمہ انصاف نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے کنٹرول میں کام کرنے والے 13 ویب ڈومینز پر قبضہ کرلیا ہے اور کہا ہےکہ انھیں امریکا کی پابندیوں کا شکارافراد اور گروہوں کے ذریعے چلایاجارہاتھا لیکن وہ امریکی انٹرنیٹ رجسٹریوں کا استعمال کررہے تھے۔

جن ویب گاہوں کو بلاک کیا گیا ہے،ان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کی ذاتی ویب سائٹ، اسلامی مزاحمتی معاونت تنظیم کی مرکزی سائٹ، حزب اللہ کی رقوم جمع کرنے کی شاخ اور حزب اللہ کے المنارٹی وی کی ویب سائٹس شامل ہیں۔

ڈومینزپرآنے والے زائرین کو اب انگریزی اورعربی زبان میں ایک ویب صفحے پرلکھا بڑا بیان نظرآتا ہے۔اس پرتحریرہے:’’اس ویب سائٹ کو ضبط کرلیا گیاہے‘‘۔اس پرامریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)اور محکمہ تجارت کے لوگولگے ہوئے ہیں۔

محکمہ انصاف کاکہنا ہے کہ یہ ویب سائٹس امریکا میں قائم دو گروپوں پبلک انٹرنیٹ رجسٹری اور ویریسیجن انکارپوریٹڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میتھیواولسن نے ایک بیان میں کہا:’’آج ویب ڈومین کی ضبطی سے دہشت گرد تنظیموں اوران سے وابستہ افراد کی حمایت کے اہم ذرائع سے انکارکیا گیا ہے۔یہ اقدام واضح کرتا ہے کہ ہم ان گروہوں کوامریکی عوام کو دھمکانے کے لیے امریکا ہی کےانفراسٹرکچراستعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘‘۔

واضح رہے کہ امریکانے لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ اہم سیاسی اور نیم فوجی طاقت حزب اللہ کوسنہ 1997ء میں ’’غیرملکی دہشت گردتنظیم‘‘قرار دے دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں