سعودی عرب اورہالینڈ کا ’سبزتوانائی‘کے شعبے میں تعاون پراتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور نیدرلینڈز نے جمعرات کے روز گرین انرجی (سبزتوانائی) اور ہائیڈروجن کی تیاری اورترقی میں تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کیے ہیں۔

سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان نے روٹرڈیم میں منعقدہ عالمی ہائیڈروجن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیدرلینڈزسعودی عرب سے یورپ میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے حاصل ہونے والی ہائیڈروجن کی نقل وحمل کی اہم منزل ہوسکتاہے‘‘۔

انھوں نے کہاکہ روٹرڈیم یورپ میں ہمارا مرکز ہوگا، نیدرلینڈزاورجرمنی گرین ہائیڈروجن کی تجارت میں سعودی عرب کے’قدرتی شراکت دار‘ہوں گے۔

شہزادہ عبدالعزیزنے کہاکہ’’اگرآپ زمین پرتنصیبات قائم کررہے ہیں،کوئی ذخیرہ گاہ بنارہے ہیں اورپائپ لائنیں بچھارہے ہیں، تواس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس ایک منصوبہ ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں