مراکش میں ایک لڑکی کی ایک اسٹور پرچوری کی واردات کی ویڈیو جاری

‘ابنارنل’ لگنے والی لڑکی نے اسٹورکے شیشےسے بنا فرنٹ توڑا اور کچھ چیزیں چوری کرلیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بدھ کے روز مراکش میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک لڑکی کو دکان سے چوری کرتے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی ایک اسٹور کا شیشے سے بنا فرنٹ توڑ کر اندر داخل ہوتی ہے اور کچھ چیزیں لے کر وہاں سے فرار ہوجاتی ہے۔ لڑکی اپنی اس واردات پر اتراتی ہے اور فخر کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہے۔

مقامی "ہیسپریس" ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں ایک نوجوان لڑکی کو "غیر معمولی حالت میں" دکھایا گیا جس نے جان بوجھ کر رباط کے اکدال محلے میں ایک کمرشل اسٹور کے شیشے کا اگلا حصہ توڑا اور اسٹور میں موجود سامان چرا لیا۔

دوسری طرف پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ویڈیو کی چھان بین کے بعد لڑکی کی شناخت کرلی اور اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رباط میں حسن اکدال سکیورٹی ایریا کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے فوری مداخلت کرتےہوئے لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں