قطیف میں سابقہ بیوی کا قاتل سعودی شہری عدالت کے حکم پرموت سے ہم کنار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک مقامی شہری کواپنی سابقہ اہلیہ کے قتل کے جرم میں تہ تیغ کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے ایک بیان کے مطابق مجرم علی بن احمد بن علی المعلم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو اس کے اپارٹمنٹ میں گھس کرچاقوحملے میں نشانہ بنایا تھا اوراس کے چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پرچاقو کے پے درپے وارکرکے شدید زخمی کردیا تھا جس سے وہ جان کی بازی ہارگئی تھی۔

مشرقی صوبہ کی فوجداری عدالت نے علی المعلم کو مجرم قراردیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔اپیل عدالت اور سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے بھی اس سزا کو برقرار رکھا تھا اوراس پر عمل درآمد کے لیے شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔اسے ہفتے کے روز مشرقی صوبہ کے شہرقطیف میں قصاص میں موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں