سعودی ویژن 2030

سعودی ولی عہدکاشاہ سلمان کے نام سےالریاض میں نئے محلہ کے قیام کااعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الریاض کے دوشہری علاقوں الواحہ اور صلاح الدین کے انضمام سے شاہ سلمان کے نام سے نئے محلہ کی تعمیروترقی کا اعلان کیا ہے۔

الواحہ اورصلاح الدین نئے نام کے تحت شاہ سلمان محلہ کے طور پرجانے جائیں گے۔اس منصوبہ کا مقصد اس علاقے میں مہیّاکی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتربنانااور مزید تفریحی سہولتیں مہیا کرنا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد سلمانی فن تعمیرکی بنیادپرعوامی سہولتیں مہیا کرنا اور منفرد شہری اورتعمیراتی شناخت پیدا کرنا ہے۔اس کا ایک اور مقصد سعودی دارالحکومت کے لیے شاہ سلمان کے ویژن اور خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرناہے۔

6۰6مربع کلومیٹر کے رقبے پرمحیط شاہ سلمان محلہ شاہ سلمان پارک کے قریب واقع ہے۔یہ پارک 16 مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے پرتعمیر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کوولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے مطابق ترقی دی جارہی ہے۔

شاہ سلمان پارک تکمیل کے بعد دنیا کے سب سے بڑے شہری پارکوں میں سے ایک ہوگا۔اس کا مقصد مختلف خدمات کے ذریعے شہرمیں معیارزندگی کو بہتر بنانا اورالریاض کے مقام کو شہروں کی عالمی درجہ بندی میں بڑھانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں