کیا امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے نشے کی حالت میں تقریر کی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کی ایک تازہ تقریر میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے جس میں ان کے الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے۔ ایسے لگتا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں گفتگو کررہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں عوامی تقریر کے دوران نے عجیب و غریب باتیں کرنا شروع کر دیں۔

پہلی نظردیکھنے میں ایسے لگتا ہے کہ کملا اسٹیج پر گھبراہٹ سےدوچار ہیں یا کم از کم خود کو سمیٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کانفرنس کے دوران ایک عجیب و غریب حالت میں نظر آئیں۔ صحافیوں کو ایسے لگا کہ وہ جو بات کررہی ہیں خود بھی اس سے بے خبر ہیں کہ کیا کہہ رہی ہیں۔

کچھ صحافیوں کو ایسے لگا کہ کملا نشے میں ہیں۔ وہ کانفرنس میں متضاد حالت میں تھیں اور وہ عجیب انداز میں بولنے اور ہنسنے لگیں۔

کملا ہیرس نے کہا کہ میری ماں ہمیشہ ہمیں کہتی تھیں دوستو میں نہیں جانتی کہ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے! کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ ابھی ناریل کے درخت سے گر گئے ہیں؟"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں