کیا مسک روبوٹک لڑکی کیٹا نیلا سے شادی کرلیں گے؟ تصاویر نے ہلچل مچا دی

بعض افراد نے دعویٰ کیا روبوٹک لڑکی مسک کی ہونے والی بیوی ہے۔ جانچ سے معلوم ہوا تصاویر جعلی ہیں، انہیں مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سماجی رابطوں کی ویب گاہوں بالخصوص فیس بک پر ٹوئٹر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی خواتین کے روپ میں تیار روبوٹ کیٹا نیلا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے تصاویر نے ہلچل مچا دی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے دعویٰ کیا ہے کہ روبوٹک لڑکی کیٹانیلا آنے والے دنوں میں مشہور ارب پتی ایلن مسک کی بیوی بن رہی ہے۔

سوشل میڈیا کارکنوں نے کہا کہ ان تصویروں سے مشہور ارب پتی نے اپنی ہونے والی بیوی کیٹانیلا کا اعلان کیا ہے۔ روبوٹک لڑکی کیٹا نیلا کو مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ہے۔ اسے خصوصی طور پر ان خصوصیات کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا جن کا کسی خاتون کی شخصیت میں خواب دیکھا جاتا ہے۔ کیٹا نیلا میں فطری طور پر خواتین میں موجود اچھی خصوصیات کو سمونے کی کوشش کی گئی ہے۔

بہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ کیٹا نیلا شمسی توانائی سے چلنے والی لڑکی ہے۔ یہ لڑکی اداسی اور خوشی محسوس کرتی ہے۔ اس کی شخصیت متوازن بنائی گئی ہے اور یہ دوسروں کے ساتھ گھلنا ملنا پسند کرتی ہے۔

تاہم دوسری طرف تصاویر کی سچائی تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ ایلن مسک کی روبوٹ لڑکی سے شادی کے موضوع کی کوئی اصل نہیں ہے۔ ایسا روبوٹ تیار نہیں کیا گیا۔ یہ من گھڑت باتیں ہیں جن کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ جو تصاویر اکٹھی کی گئی ہیں وہ صرف مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی بنا پر تیار کی گئی ہیں۔

تصاویر کی جانچ پڑتال کرنے سے بہت سے اختلافات اور غیر معمولی چیزیں سامنے آ جاتی ہیں۔ روبوٹ کے بالوں کے رنگ کا فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ایک تصویر سے دوسری تصویر میں مختلف اقسام کے فرق نمایاں ہو رہے ہیں۔ ایلن مسک اور روبوٹ کی شکلیں بھی بے ترتیب ہیں ۔

ایک من گھڑت تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حقیقت کے برعکس مسک کا پیٹ بہت بڑا ہے۔ اس تصویر میں مسک کا موٹا جسم حقیقت سے فریب کھاتا دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم مسک کے بارے میں پھیلائی گئی یہ تصاویر مصنوعی ذہانت کی طاقت اور اس کی تیز رفتار ترقی کا بہترین ثبوت ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان تصاویر پر یقین کر لیا تھا۔

ایلن مسک اور روبوٹ لڑکی کیٹا نیلا ڈانس کرتے ہوئے
ایلن مسک اور روبوٹ لڑکی کیٹا نیلا ڈانس کرتے ہوئے

من گھڑت تصاویر کے پبلشرز نے اکتوبر 2022 میں ہیومنائیڈ ٹیسلا روبوٹ کے پروٹو ٹائپ کے بارے میں مسک کے اعلان کی بنیاد پر دعوے کیے۔ لیکن یاد رہے کہ مسک کے اعلان کردہ روبوٹ ماڈل کا نام ’’ کیٹا نیلا ‘‘ نہیں ’’ اوپٹی مس‘‘ تھا۔

اس ماڈل کو تین سے پانچ سے دس سالوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور ابھی تو ابتدائی پروٹو ٹائپ کے صرف سات مہینے گزرے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں