کینیا کے نیشنل سفاری پارک میں 6 شیروں کو ہلاک کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی کینیا کے ایک نیشنل پارک میں چھ شیروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

کینیا وائلڈ لائف سروس نے کہا کہ شیروں کو امبوسیلی نیشنل پارک کے قریب دیہات میں بکریوں اور ایک کتے پر حملے کے دوران ہلاک کیا گیا۔

اس سے جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں اور کینیا میں سیاحت کی صنعت کو بڑا دھچکا لگا ہے جو ملکی معیشت کا ایک اہم ستون ہے۔

نیشنل پارک وائلڈ لائف سروس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ "بدقسمتی سے یہ کوئی منفرد واقعہ نہیں ہے کیونکہ گذشتہ ہفتے کے دوران چار دیگر شیر بھی مارے گئے ہیں۔

واقعے کے بعد کینیا وائلڈ لائف سروس نے کہا کہ اس کے عملے نے مقامی آبادی سے ملاقات کی ہے تاکہ جنگلی جانوروں اور شہریوں کے درمیان بار بار ہونے والے تنازعات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جا سکے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا سمجھوتہ طے پایا ہے۔

واضح رہے کہ کینیا میں قدرتی ذخائر اور جنگلات کے آس پاس رہنے والے اکثر انسانوں ، مویشیوں اور گھریلو جانوروں پر شیروں اور دیگر گوشت خور جانوروں کے حملوں کی شکایت کرتے ہیں۔

39,206 ہیکٹر پر مشتمل امبوسیلی نیشنل پارک کچھ انتہائی قیمتی انواع کا گھر ہے جن میں ہاتھی، چیتا، بھینسیں اور زرافے شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں