خرطوم میں کویتی عہدیدار کے گھر میں توڑ پھوڑ

ہم فریقین سے سوڈان میں سفارتی مشنز کے دفاتر کی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہیں: کویتی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویتی وزارت خارجہ نے پیر کی شام کہا ہے کہ خرطوم میں اس کے سفارت خانے میں فوجی دفتر کے سربراہ کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا گیا اور اس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

خبر رساں ادارے "کونا" نے رپورٹ کیا کہ وزارت خارجہ نے ریاست کویت کی طرف سے فوجی دفتر کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے اور ہر قسم کے تشدد اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت نے کہا کہ یہ حملہ تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین اور ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔

وزارت نے سوڈان میں سرکاری حکام اور تمام متعلقہ فریقوں سے اس مطالبے کی تجدید کی کہ سفارتی مشن کے ہیڈ کوارٹرز کے مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور مجرموں کو سزا دینے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اس سے قبل پیر کو اردنی وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ خرطوم میں اس کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

اردنی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ وہ خرطوم میں سفارت خانے پر "حملے کی مذمت کرتا ہے" اور "بین الاقوامی قانون کے متعلقہ قواعد کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔"

سوڈانی وزارت خارجہ نے بھی حملے کی مذمت کی اور الزام لگایا کہ دیگر ممالک کے سفارت خانے اور سفارتی مشنوں پر حملے کے پیچھے ریپڈ سپورٹ فورسز کا ہاتھ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں