ایلون مسک کا اپنے بچوں کو پیشہ ورانہ مشورہ کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مائیکرو بلاگنگ ویب سائت ‘ٹویٹر’ کے نئے مالک ایلون مسک کے بارے میں ان کی پریشانیوں، رویے اور متنازعہ بیانات کے علاوہ یہ بھی جانا جاتا ہے کہ وہ بچوں سے محبت کرتے ہیں۔ یہاں تک انہوں نے ایک سے زائد مرتبہ لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ انسانی تہذیب خطرے میں ہے۔ اس لیے بچے زیادہ سے زیادہ پیدا کیے جائیں۔

‘پیپل میگزین’ کے مطابق الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے ‘سی ای او’ اور سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز کے لیے SpaceX اور Starlink کے بانی ایلون مسک 10 بچوں کے والد ہیں، جن میں سے سب سے چھوٹا بچہ 3 سال قبل پیدا ہوا تھا۔

لیکن انہوں نے اپنے بچوں کو کیا مشورہ دیا ہے؟

‘سی این بی سی’ پر بدھ کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں امریکی ارب پتی ایلون مسک سے اس کے بارے میں پوچھا گیا۔

اپنے بچوں کو کیریئر کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ "میں صرف اتنا کہوں گا کہ انہیں اپنے دل کی پیروی کرنی چاہیے جو کام انہیں دلچسپ یا اطمینان بخش لگتا ہے وہی کام کریں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "باقی معاشرے کے لیے ہر ممکن حد تک مددگار بننے کی کوشش کریں۔"

مشہور ہے کہ مسک "امیر بچوں کی پرورش" کے حق میں نہیں ہیں۔ حالانکہ وہ خود صاحب ثروت ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک سابقہ انٹرویو میں کہا تھا کہ "امیر بچوں میں غریب بچوں کی نسبت دلچسپی زیادہ ہوتی ہے۔

چنانچہ ٹویٹر کے مالک کا خیال ہے کہ امیر بچے کے پاس دوسروں کے مقابلے کم محرکات یا مراعات ہیں۔ دوسرے لفظوں میں دنیا کے امیر ترین افراد یعنی ایلون مسک کا ماننا ہے کہ غربت کے ایسے فوائد ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں