شہد کی مکھیوں کی پولیس اہلکار پریلغار، قانون کا محافظ سڑک پرمنہ کے بل جا گرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی شہر لاس اینجلس کے ایک محلے میں شہد کی مکھیوں کا ایک پولیس اہلکار پر حملہ لائیو سٹریم میں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر کھڑے ایک فربہ پولیس اہلکار پرشہد کی مکھیاں یلغار کردیتی ہیں اور اسے ڈنگ مار مار کرزمین پر گرا دیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار پہلے تو مکھیوں کو ہاتھ سے دور ہٹانے کی کوشش کرتا رہا۔ اس دوران اس نے گاڑی میں بیٹھنے کی بھی ناکام کوشش کی۔ تاہم شہد کی مکھیوں کے غول نے اسے سڑک پرگرا دیا۔

ایک نیوز ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنائی گئی ویڈیو میں لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک وردی پوش رضاکار شخص کو دکھایا گیا ہے، جو شہد کی مکھیوں کے غول کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے جو اسے ڈنک مار رہی ہیں۔

پولیس اہلکار نے شہد کی مکھیوں سے دور بھاگنے کی کوشش کی مگر انہوں اس کا تعاقب جاری رکھا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق بار بار ڈنگ کھانے کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور زمین پر گر گیا۔ اس کا سر اسفالٹ پر ٹکرا گیا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

لاس اینجلس پولیس نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کے بڑے غول سے درجنوں بار کاٹے جانے کے بعد رضاکار کو مستحکم حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

لاس اینجلس کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس علاقے میں ایک گھر پر کام کرنے والے ایک اور شخص کے پاس بھی شہد کی مکھیوں کے ایک سے زیادہ چھتےموجود ہیں، اس لیے پولیس نے محلے کو سیل کر دیا اور رہائشیوں کو حکم دیا کہ وہ تمام دروازے اور کھڑکیاں بند کر کے گھر کے اندر ہی رہیں جب تک کہ شہد کی مکھیوں کے خطرے کا ازالہ نہیں کرلیا جاتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں