شہزادی ڈیانا کی موت کے پیچھے کون تھا؟ مصنوعی ذہانت نے 3 تصاویر دکھا دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

"مصنوعی ذہانت" اگرچہ ایک بچے کی طرح رینگتی ہوئی ابتدائی مراحل میں ہے مگر یہ تنازعات کا باعث بننے لگی ہے۔ جیسے حال ہی میں ایک ٹک ٹاک صارف کے ساتھ ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے۔

اتوار کو ٹک ٹاک پر ایک صارف ''راوول گوتیریز'' نے انکشاف کیا کہ جب اس نے مصنوعی ذہانت سے پوچھا کہ 1997 میں ویلز کی شہزادی ڈیانا اور ان کے مصری دوست عماد الفاید کی موت کا سبب کون تھا تو اس کا جواب چونکا دینے والا تھا۔

مصنوعی ذہانت نے لفظوں میں یہ بیان کرنے کی بجائے کہ ان کی موت ایک حادثہ تھی، جیسا کہ عام طور تصور کیا جاتا ہے، تین تصاویر کے ساتھ جواب دیا جنہیں اطالوی جریدے فورم نے شائع کیا ہے۔

ان میں سے پہلی تصویر میں موجودہ برطانوی بادشاہ چارلس III یا ان کے آنجہانی والد فلپ سے ملتا جلتا شخص ہے، دوسری تصویر حادثے کے بعد تباہ ہونے والی گاڑی کی ہے اور آخری ایک خاتون کی ہے جو آنجہانی ملکہ الزبتھ II کی ہو سکتی ہے۔

اگرچہ تصاویر تجسس کو مطمئن کرنے کے لیے کوئی واضح نظریہ پیش نہیں کرتیں، لیکن ان شاہی شخصیات کو کم از کم ظاہری طور پر ذمہ دار ٹھہرانا ان لوگوں کے لیے کافی ناگوار اور چونکا دینے والا تھا جنہوں نے اس پوسٹ کو دیکھا۔ یہ پوسٹ جلد ہی ایک ملین سے زیادہ لوگوں تک پہنچ گئی اور اسے پوری دنیا میں شیئر کیا گیا۔

ڈیانا اور ان کے دوست دودی الفاید کی موت 31 اگست 1997 کو ایک کار کے حادثے میں ہوئی تھی جو پاپارازیوں سے بچنے کی کوشش کر رہی تھی۔ وہ تصاویر لینے کی کوشش میں ان کی کار کا پیچھا کر رہے تھے۔

معروف شہزادی ڈیانا دنیا سے جانے کے سالوں بعد بھی مداحوں کا تجسس کم نہیں ہوا۔

حال ہی میں جب برطانیہ کے نئے بادشاہ کے طور پر چارلس III کی تاج پوشی کے بعد باضابطہ طور پر جشن منایا گیا، تو تجسس سے بھرپور لیڈی ڈیانا کے مداحوں نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے دکھایا کہ اگر وہ زندہ ہوتیں تو کیسی نظر آتیں۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنی یہ تصاویر بہت سے صارفین نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔

ایسے ہی صارف راوول گوتیریز کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر میں، آپ 61 سالہ ڈیانا اسپنسر کو شاہی خاندان کا ایک تاج پہنے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، وہی جو وہ برطانوی شاہی خاندان سے وابستگی کے دوران تقریبات میں پہنتی تھیں۔

صارف نے لکھا کہ"اس طرح ویلز کی ڈیانا آج اپنے شوہر چارلس کی تاج پوشی کے موقع پر پہنچی ہوں گی۔ 61 سال کی عمر میں، وہ ایک عظیم اور عالمی خاتون ہوں گی، ایک سماجی کارکن، ایک انسان دوست، اور اپنے لائحہ عمل کے ساتھ وہ بادشاہ سے تین گنا زیادہ مصروف ہوں گی۔"

مقبول خبریں اہم خبریں