ایران نے سعودی عرب کوکبھی دشمن نہیں سمجھا: صدرابراہیم رئیسی

ایران کی اصولی پالیسی کی بنیاد پرہم اسرائیل کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا اور اسرائیل تمام مسلم ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدرابراہیم رئیسی نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے جمعرات کوملاقات میں کہاکہ ’’ہم نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کی بنیاد پرہم صہیونی نظام کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں‘‘۔

سعودی عرب اورایران نے مارچ میں چین کی ثالثی سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کااعلان کیا تھا اور دونوں ملکوں نے سات سال کے وقفے کے بعد دوطرفہ تعلقات بحال کیے تھے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ہاں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل طے شدہ سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پرعمل درآمد پراتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016ء میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر ایرانی حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔

گذشتہ ہفتے ایران کے وزیرخزانہ نے جدہ کا دورہ کیا تھا۔یہ الریاض اور تہران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے بعد کسی ایرانی عہدہ دار کا سعودی عرب کا پہلا دورہ تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نےبتایاتھا کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنے نئے سفیرکا تقررکردیاہے اور ایران بھی جلد الریاض میں اپنا نیاسفیر مقررکردے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں