طیارہ تباہ ہونے کے 2 ہفتے بعد 4 بچے ایمازون جنگل سے زندہ مل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دو ہفتے قبل ایک طیارہ کولمبیا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 4 بچے لاپتا تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے 100 سے زائد فوجی اہلکار کتوں کی مدد سے بچوں کو ایما زون کے جنگل میں تلاش کر رہے تھے۔

فوجی حکام کے مطابق اہلکاروں کو جنگل کے جنوبی حصے میں شاخوں سے بنائی گئی ایک عارضی پناہ گاہ ملی تھی جس کے بعد بچوں کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل بچے کی دودھ کی بوتل اور پھل کا ٹکڑا بھی ملا تھا جسے آدھا کھایا گیا تھا۔

ریسیکو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچے جنگل کے جنوبی حصے میں ادھر ادھر پھر رہے تھے۔ بچوں کی عمریں 11 ماہ ،4، 9 اور 13 برس ہیں جبکہ ان کی والدہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہو چکی ہیں۔

طیارہ حادثہ، باقیات
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں