مشہور امریکی اخبار نے صوتی صحافت کی پہلی ایپلی کیشن لانچ کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

معروف امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ نے صوتی صحافت اور پوڈ کاسٹ کے لیے اپنی پہلی ایپلی کیشن کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ صحافت کا متوقع مستقبل ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی ایپلی کیشن کو اب آئی فون فونز پر استعمال کے لیے فعال کیا ہے۔ اس کے بعد اسے اینڈرائڈ اور دوسرے موبائل فونز کے لیے الگ سے ایڈیشنز بھی لانچ کیے جائیں گے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن صحافیوں کو دوسرے صحافتی پلیٹ فارمز یا پوڈ کاسٹنگ میں مہارت رکھنے والے پلیٹ فارمز کی طرف سے عائد کردہ حدود سے باہر تجربہ کرنے کی مزید آزادی دے سکتی ہے۔

پوڈ کاسٹ کے مکمل بیک کیٹلاگ کے علاوہ نیویارک ٹائمز پوڈ کاسٹ اپنے صحافیوں کی مختلف کہانیوں کو پیش کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں