نیو کیلیڈونیا کے قریب بحر الکاہل میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ارضیاتی سروس کے مطابق جمعہ کے روز بحر الکاہل میں شدید زلزلہ کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی ادارے کے مطابق یہ زلزلہ جزیرے نیو کیلیڈونیا کے قریب پیش آیا اور ریختر سکیل پر اس کی شدت 7.7 شدت ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز زمین میں 37 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

بحر الکاہل کے سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق ابتدائی اندازے کے مطابق زلزلے سے 1000 کلومیٹر مسافت پر موجود جزیروں کو سونامی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیو کیلیڈونیا کے دارالحکومت نومیا کی ایک خاتون رہائشی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جزیرے پر محسوس نہیں کئے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں