بائیڈن نے یوکرینی پائلٹس کو ‘‘ایف 16’’ طیاروں کی تربیت کی منظوری دیدی: عہدیدار

آنے والے مہینوں میں تربیت فراہم کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ ایف سولہ کی فراہمی کے وقت اور تعداد کا فیصلہ بھی کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعہ کو کہا ہے کہ امریکہ نے ایف سولہ لڑاکا طیاروں پر یوکرین کے پائلٹوں کو تربیت دینے کے لیے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ کوششوں کی حمایت کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس سے یوکرین کی فضائیہ کی صلاحیتوں کو مضبوط اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ جیسے جیسے تربیت آنے والے مہینوں میں ہو رہی ہے۔ اس کوشش میں حصہ لینے والے ملکوں کا ہمارا اتحاد یہ فیصلہ کرے گا کہ اصل میں جیٹ طیارے کب فراہم کیے جائیں، کتنی تعداد اور یہ طیارے یوکرین کو کون فراہم کرے۔

یہ تربیت یوکرین سے باہر یورپ کے مقامات پر ہو گی اور اسے مکمل ہونے میں مہینوں لگیں گے۔ عہدیدار کے مطابق آنے والے ہفتوں میں تربیت شروع ہونے کی امید ہے۔ اب تک امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یوکرین کو اس موسم بہار اور موسم گرما میں منصوبہ بند جارحانہ کارروائیوں کے لیے درکار نظام، ہتھیار اور تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے رکھی ہے۔

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ یوکرین کی فضائیہ کو بہتر بنانے کے بارے میں بات چیت یوکرین کے اپنے دفاع کے لیے ہماری طویل مدتی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں