سعودی ولی عہد کی عرب سربراہ اجلاس کے موقع پر عرب رہ نماؤں سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے موقع پر عرب رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کی ہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی ولی عہد سےجدہ میں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود ملاقات کررہے ہیں۔
سعودی ولی عہد سےجدہ میں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود ملاقات کررہے ہیں۔

سعودی ولی عہد نے صومالیہ کے صدرحسن شیخ محمود، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی اور تُونس کے صدرقیس سعید سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی جدہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات۔
شہزادہ محمد بن سلمان کی جدہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ان سے بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ عرب اقدام سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی ولی عہد سے تُونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کررہے ہیں۔
سعودی ولی عہد سے تُونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کررہے ہیں۔


عرب لیگ کا 32 واں سربراہ اجلاس جمعہ کو سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہوا۔ اس کےاختتام پرجاری کردہ جدہ اعلامیے میں عرب دنیا کی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے اتحاد کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں