شدید زلزلہ کے لیے تیار رہیں! ولندیزی ماہر کی خوفناک زلزلہ سے متعلق نئی پیشین گوئی!
ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگریبِٹس ایک مرتبہ پھر زلزلوں کی پیشین گوئی کے ذریعے شہ سرخیوں کا موضوع بن رہے ہیں۔ فرینک ہوگریبِٹس نے اپنی تازہ ترین وراننگ نما پیشین گوئی کی بنیاد سیاروں اور زمین سے مربوط ان کی نقل وحرکت پر رکھی ہے جو عمومی طور پر زلزلے کا باعث بنتی ہیں۔
متنازع سائنسدان نے پیشین گوئی کی ہے کہ آج 20 مئی بروز ہفتہ اور 21 مئی بروز اتوار کو سیاروں کی جیومیٹری شدید اور ہائی رسک زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے’’ SSGEOS‘‘ سے وابستہ ارضیاتی اتھارٹی کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ وارننگ میں بتایا ہے کہ آج 20 مئی بروز ہفتہ اور 21 مئی بروز اتوار چاند اور سیاروں کی بننے والی جیومیٹری ریختر سکیل پر چھ درجے زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔ امکانی طور پر 22 مئی کو اس سے بھی شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
Planetary geometry in the next two days (20-21 May UTC time). I gave a detailed explanation in the latest video.https://t.co/I0PGp14Dwd
— Frank Hoogerbeets (@hogrbe) May 19, 2023
Check out the website for potential regions.https://t.co/eaCX11WeDt pic.twitter.com/0PEvJVJdls
انہوں نے اس سے پہلے مریخ اور زحل سیاروں کی حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے ریختر سکیل پر 8 درجے شدت کے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔ انہوں نے آنے والے مہینوں میں زلزلے کی شدت میں اضافے اور اگست میں سب سے زیادہ شدید زلزلے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں فرینک ہوگریبِٹس نے بتایا کہ ہم آہستگی سے ریختر سکیل پر آٹھ درجہ شدید کے زلزلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ مریخ اور زحل کے درمیان] 90-90 اور 45-135[ جیومیٹری اگلے چند مہینوں میں کم ہونے جا رہی ہے۔ یہ جیومیٹری اگست میں مکمل شکل اختیار کر لے گی جو بہت زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
We are slowly entering a time when the likelihood of M 8+ seismic activity increases. Watch the time of this geometry (90-90 and 45-135) between Mars and Saturn grow shorter in the next few months. This type of geometry will culminate in August and will be very critical. pic.twitter.com/XrSyMWkKCS
— Frank Hoogerbeets (@hogrbe) May 19, 2023
ڈچ سائنسدان کی نئی وارننگ سے ایک دن پہلے نیو کیلیڈونیا کے مشرق میں بحر الکاہل کے جزیروں میں شدید زلزلہ آیا جس کی شدت ریختر سکیل پر 7.1 تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایک ہی دن بعد علاقے میں شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہی ذرائع کے مطابق زلزلہ کیلیڈونیا کے ساحل سے تقریباً 300 کلومیٹر مشرق میں 35 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
جمعہ کے روز نیو کیلیڈونیا سے 300 کلومیٹر جنوب مشرق میں بحر الکاہل میں ریختر سکیل پر 7.7 کی شدت کا زلزلہ آیا جہاں سونامی کے خطرے کے پیش نظر وینواٹو کے ساحلی علاقے عارضی طور پر خالی کر لئے گئے تھے۔
فرینک ہوگریبِٹس کی بار دگر وارننگز سے دنیا خوف میں مبتلا ہو گئی ہے۔ ماضی میں وہ شدید زلزلوں سے پہلے کی جانے والی پیشین گوئیوں بالخصوص ترکی میں ہولناک زلزلے کے بارے میں پیشگی اطلاع کے بعد دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں زیر بحث رہے۔ وہ اپنی پیشین گوئیاں کا تعلق سیاروں کی الائمنٹ اور نقل وحرکت سے جوڑتے ہیں۔