یوکرینی صدر زیلنسکی کی جی 7سمٹ میں شریک سربراہان مملکت سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی ہفتے کے روز جاپان میں جاری جی 7 سمٹ میں شرکت کے لئے ہیروشیما پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ہیروشیما میں جاری جی 7 سمٹ میں شرکت اور خطاب کے علاوہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر اجلاس میں شریک سربراہان مملکت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔

یوکرین کے صدر نے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک اور اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا جی سیون اجلاس کے بعد انہیں یوکرینی صدر کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملا ہے۔

جاپان کے شہر ہیروشما میں دنیا کی سات امیر ترین جمہوریتوں جی سیون کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں امریکہ، جاپان، جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور کینیڈا کے سربراہان روس کے یوکرین پر حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور چین کے ساتھ کشیدہ حالات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہیروشما جاپان کا وہ شہر ہے جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران 1945 میں امریکہ نے پہلا اٹیم بم گرایا تھا جس سے آنا فاناً ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اس کے چند روز بعد جاپان کے ایک اور شہر ناگاساکی پر دوسرا جوہری بم گرایا گیا جس نے 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان لے لی۔ جس کے بعد جاپان نے جنگ میں ہتھیار ڈال دیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں