اسٹرابیری سے آپ واقف ہیں مگرکیا اس کا پھل اتنا بڑا بھی ہوسکتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کیا یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹرابیری پھل ہے؟ ایک ایسا سوال جو گذشتہ گھنٹوں کے دوران سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر ایک ایسی تصویر کےوائرل ہونے کے بعد جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ اس تصویر کو شائع کرنے والے نے بھی یہ سوال پوچھا ہے۔

تصویر میں ایک آدمی کو دیکھا جا سکتا ہے جو ایک بہت بڑا اسٹرابیری پھل اٹھائے ہوئے ہے، جس پرہونے والے تبصروں میں یہ استفسار کیا جا رہا ہے کہ کیا یہ سب سے بڑا اسٹرابیری ہے۔

دنیا میں سب سے بڑا اسٹرابیری

یہ تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے اور اس پر بڑے پیمانے پر رد عمل آ رہا ہے۔ "اے ایف پی" کی فیکٹ فائنڈنگ سروس کے مطابق یہ بات مکمل طور پر سچائی کے خلاف ہے، کیونکہ پھیلائی گئی تصویر غلط ہے اور اس کا اسٹرابیری کے پھل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ محض درجنوں عجیب و غریب تصاویر کی طرز پر مصنوعی طریقے سے بنائی گئی ایک تصویر ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ پچھلے سال فروری میں ایک رپورٹ پھیلی تھی کہ اسٹرابیری کا سب سے بڑا پھل جسے گنیز بک آف ریکارڈز میں شامل کیا گیا ایک اسرائیلی کسان نے کاشت کیا تھا۔

تصویری رپورٹ میں گینز بک میں شامل کیے گئے اسٹرابیری سے سوشل میڈیا پر وائرل پھل سے بہت چھوٹا دکھائی دیتا ہے۔

سرچ انجنوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ تصویر 1 مئی کوآرٹی فیشل انٹیلی جنس[ AI] ٹولز کے استعمال سے تیارکی گئی تھی۔

تصویر کے حقیقی کے طور پر بڑے پیمانے پر پھیل جانے کے بعد اس کو شائع کرنے والےشخص نے وضاحت کی کہ یہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تھی۔ اس کی تیاری میں "مڈجرنی" پروگرام کا استعمال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں