بحرین نےلبنان کے ساتھ سفارتی نمائندگی دوبارہ شروع کر دی

بحرین نے ہفتہ کے روز لبنان کے ساتھ سفارتی نمائندگی کا دوبارہ آغاز کردیا۔ بحرین کی وزارت خزانہ نے سفارتی سطح پر دوبارہ تعلقات بہتر بنانے کا اعلان کیا۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مملکت بحرین نے جمہوریہ لبنان کے ساتھ سفیروں کی سطح پر سفارتی نمائندگی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم دونوں ملکوں اور ان کی عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے بحرین نے 30 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ اس نے لبنانی سفیر کو اگلے 48 گھنٹوں کے اندر سرزمین چھوڑنے کا کہ دیا ہے۔ یہ اقدام لبنانی حکام کی جانب سے جارحانہ بیانات کے بعد کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں