جدہ ٹاور بلند ترین فلک بوس عمارت کا ریکارڈ توڑنے والا ہے: رپورٹ
دنیا کی فلک بوس عمارتوں کا نصف چین میں موجود
دنیا کے کسی بھی ملک نے اتنی زیادہ تعداد میں فلک بوس عمارتوں کو نہیں اپنایا جس طرح چین نے ان تعمیرات میں حصہ لیا ہے۔ یہی وجہ ہے اب دنیا کی فلک بوس عمارتوں کو دیکھیں تو ان میں سے نصف کے قریب چین میں موجود ہیں۔ اس طرح چین بلند عمارتوں اور تعمیراتی عجائب میں سر فہرست ہے۔
کونسل آف ٹال بلڈنگز اینڈ اربن ہیبی ٹیٹ (CTBUH) کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 25 سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سے 12 شہر چین میں ہیں۔ ان بارہ شہروں میں سب سے زیادہ فلک بوس عمارتیں موجود ہیں۔
فلک بوس عمارتوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے اوپر 25 شہروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ‘‘ ویژوال کیپٹلسٹ’’ کی جانب سے شائع رینکنگ کا ‘‘ العربیہ ڈاٹ نیٹ’’ نے جائزہ لیا۔ اس فہرست میں سب سے اوپر ہانگ کانگ ہے۔ اس شہر میں 657 فلک بوس عمارتیں ہیں۔ ان میں سے بھی 6 عمارتیں 300 میٹر سے زیادہ بلند ہیں۔ شینزین شہر دوسرے نمبر پر اور گوانگزو پانچویں نمبر پر ہے۔ یہ دونوں شہر پرل ریور ڈیلٹا کے نام سے مشہور ترقی پذیر میگا سٹیز کا حصہ ہیں۔ ان شہروں میں 15 سو سے زیادہ فلک بوس عمارتیں ہیں۔ یہ بات حیران کن ہے کہ شینزین 1970 کی دہائی تک مچھلی پکڑنے والوں کا ایک چھوٹا سا گاؤں تھا۔ نیویارک شہر 421 فلک بوس عمارتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
اس اعداد و شمار کو ایک اور نقطہ نظر سے دیکھیں تو چین کے پاس اس فہرست میں باقی دنیا کے مقابلے سب سے زیادہ فلک بوس عمارتیں ہیں۔
سعودی عرب میں تعمیر ہونے والا جدہ ٹاور برج خلیفہ کو دنیا کی بلند ترین عمارت کے طور پر پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔ اسی طرح کوالالمپور میں "مردیکا 118" عمارت ہے جو دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے تیار ہے ۔ یہ عمارت جون 2023 میں کھل جائے گی۔
-
فلک بوس عمارتوں کے جلو میں چاند اب دبئی کی سر زمین پر اترنے کو تیار!
سنا تھا چاند پر انساں رہیں گے۔۔ آسماں پر تو ایسا اب تک نہیں ہو سکا ۔۔ شاید اب زمیں پر ایسا ممکن ہو جائے مشرق وسطی -
وسطی چین میں آگ نے ایک فلک بوس عمارت کولپیٹ میں لے لیا
فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق وسطی چین کے چانگشا شہر میں جمعہ کو ایک فلک بوس عمارت میں ایک بڑی آگ بھڑک اٹھی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ... بين الاقوامى -
دبئی کی فلک بوس عمارتیں دھند کے گھیرے میں!
دبئی کے رہائشیوں نے شہر میں دھند کی دبیز لہر میں گھر جانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دھند کی تصاویر اور ویڈیوز شائع کر کے اپنے جذبات کا اظہار ... ایڈیٹر کی پسند -
صرف ہاتھوں کی مدد سے ایک فرانسیسی نے فلک بوس عمارت سرکرلی: ویڈیو
مشہور کارٹون فلمی کردار'سپرمین' تو سب نے دیکھا گیا مگر فرانس میں ایک مہم جو نے سچ مچ میں سپرمین جیسی ایک مشکل مہم سر کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش، فلک بوس عمارتیں دھند کی لپیٹ میں
کل سوموار کے روز سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق دارالحکومت ... مشرق وسطی -
لبنانی یہودی ارب پتی کا دفاتر اور رہائشی فلیٹس سے خالی فلک بوس عمارت کا منصوبہ
لبنانی نژاد ایک یہودی ارب پتی جوزف یعقوب صفرا نے لندن میں ایک ایسی فلک بوس عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جو معاصر فلک بوس عمارتوں سے اس اعتبار سے ... مشرق وسطی