جی سی سی ممالک کے تعاون سے خلیج کے پانیوں کو محفوظ بنایاجاسکتاہے: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایران نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ہمسایہ ممالک کے تعاون سے تزویراتی خلیجی پانیوں کو محفوظ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران اور خلیج کے جنوب میں واقع ممالک خلیج، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

باقری نے یہ بات آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی بحریہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔آبنائے ہُرمز ایران اور عمان کے درمیان ایک تزویراتی آبی گذرگاہ ہے جہاں سے عالمی تجارتی تیل کا پانچواں حصہ گذرتا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں ایران نے دو غیر ملکی ملکیتی بحری جہازوں کو قبضے میں لیا ہے۔ اس کے بعد سے خلیج سے جہازوں کی آمدورفت اور خاص طور پر آبنائے ہُرمز سے گزرنے والے ٹینکروں کی آمدورفت سرخیوں میں رہی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران خلیجی پانیوں میں مزید تجارتی جہازوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔

امریکا نے ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے گذشتہ دو سال کے دوران میں بین الاقوامی جھنڈے والے 15 تجارتی بحری جہازوں کو ہراساں کیا، ان پر حملہ کیا یا ان کے جہازرانی کے حقوق میں مداخلت کی ہے۔ اس کے ردعمل میں واشنگٹن نے خلیج میں ’دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات‘ کا اعلان کیا ہے۔

بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے 12 مئی کو کہا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی فوج کی موجودگی اور گشت میں اضافہ کیا ہے۔

پانچویں بحری بیڑے نے کہا کہ وہ ایران کے دوسرے ممالک کے ملکیتی تجارتی بحری جہازوں پر حالیہ غیر قانونی قبضے کے بعد آبنائے ہرمز اور اس کے آس پاس بحری جہازوں کے گشت اور طیاروں کی فضائی نگرانی میں اضافے کے لیے علاقائی اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ایرانی جنرل باقری کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی امریکی نیول فورسز کی مرکزی کمان، پانچویں بحری بیڑے اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے کمانڈر وائس ایڈمرل بریڈ کوپراپنے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ گائیڈڈ میزائل سے لیس تباہ کن جہاز یو ایس ایس پال ہیملٹن پر آبنائے ہرمز سے گذرے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں