سوڈان میں مالک عقار کا جنگ روکنے کا عہد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مالک عقار نے سوڈانی خود مختار کونسل کے نائب صدر کا عہدہ قبول کرنے کا اعلان کیا، انہیں کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان کی طرف سے محمد حمدان دقلو کی جگہ یہ عہدہ سونپا گیا تھا۔ مالک عقار نے زور دیا کہ وہ سوڈان میں پائیدار طریقے سے جنگ کو روکنے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان کے استحکام کے لیے ایک متفقہ پیشہ ورانہ فوج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سوڈان میں سول اور جمہوری تبدیلی کے راستے پر کام کریں گے۔ امن کا کوئی متبادل نہیں ہے اور اس کے لیے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

مالک عقار نے سوڈان کی تقسیم اور قبائلی تنازعات کی طرف بڑھنے کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ قومی ذمہ داری اس جانب جانے سے روکتی ہے۔ سوڈانی خودمختاری کونسل کے نئے نائب صدر نے بھی سوڈانیوں کے انسانی مصائب کو دور کرنے کا عہد کیا۔

سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان نے جمعہ کو ایک آئینی فرمان جاری کیا تھا جس میں سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو المعروف حمیتی کو خود مختاری کونسل کے نائب سربراہ کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔ البرہان نے مالک عقار کو سوڈانی خودمختاری کونسل کا نائب صدر مقرر کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا۔

سوڈانی میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہفتہ کے روز بتایا کہ سوڈان میں جاری لڑائی میں اب تک شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 850 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3,394 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں